یکم اپریل کو قیمتوں میں ردوبدل نہیں ہوگا، پٹرولیم ڈویژن

March 27, 2020

پٹرولیم ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہو گا اور پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی ۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہوگا۔ پٹرول، ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 25مارچ سے نافذالعمل والی سطح پر ہی رہیں گی ۔

ترجمان کے مطابق یکم اپریل کو 96روپے 58پیسے فی لیٹر پٹرول کی قیمت برقرار رہے گی اسی طرح ڈیزل 107 روپے 25 پیسے ، مٹی کا تیل 77روپے 45پیسے فی لیٹر کی موجودہ قیمت پر ہی فروخت ہوگا۔