حکومت کا موجودہ حالات میں گیس قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

March 27, 2020

حکومت کا موجودہ حالات میں گیس قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے پیدا ملک کی موجودہ صورتحال میں گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کافیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس کے د وران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام پر کسی طرح کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔