حکومت کا کل سے گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ

March 27, 2020

حکومت کا کل سے گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ

حکومت نے کل سے گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اہم گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں اشیائے خور و نوش کی قلت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی صورت اشیائے خور و نوش کی قلت نہیں ہونی چاہیے، ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔