پاکستان کے چند خوبصورت پرندے

March 28, 2020

عریبہ عروج

پیارے بچو! پاکستان کو اﷲ تعالیٰ نے بے پناہ خوبصورتی اور حسن سے نواز رکھا ہے اور ہم انسان اس خوبصورتی کی انتہا کا تصور بھی نہیں کرسکتے- پاکستان میں متعدد ایسے خوبصورت پرندے بھی پائے جاتے ہیں جو ہمارے ملک کے حسن میں اضافے کا باعث ہیں۔

پاکستان کے ساحلوں، جنگلات اور پہاڑی خطوں میں متعدد ایسے حسین اور دلکش پرندے پائے جاتے ہیں جو دنیا بھر میں یا تو نایاب ہیں یا پھر وہاں ان کی نسلیں معدومی کا شکار ہورہی ہیں۔ پاکستان کو ان جادوئی پرندوں کا گھر بھی قرار دیا جاسکتا ہے- ایسے ہی چند رنگا رنگ اور خوبصورت پرندوں کے بارے میں آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔

شاہین Shaheen Falcon

شاہین کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ یہ ایسا پرندہ ہے جو ہجرت نہیں کرتا اور ہمارے ملک پاکستان کے ساحلوں پر پایا جاتا ہے- یہ ایک شکاری پرندہ ہے اور اس کے پنجے انتہائی طاقتور اور تیز ہوتے ہیں،جس کی مدد سے یہ اپنا شکار کو ٹکڑوں میں تقسیم کردیتا ہے۔

کیمزن سن برڈ Crimson Sunbird

یہ خوبصورت پرندہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بھارت میں بھی پایا جاتا ہے- یہ پرندہ مختلف پرکشش رنگوں میں ہوتا ہے اور پھولوں کے اردگرد پایا جاتا ہے۔

سلیٹی سر والی پیلے رنگ کی چڑیاGrey-Hooded Warbler

یہ پرندہ پاکستان کے جنگلات یا اس سے ملحقہ علاقوں میں پایا جاتا ہے- یہ پرندہ اپنی منفرد چہجاہٹ کی وجہ سے مشہور ہے۔ لیکن یہ انتہائی چھوٹا اور تیز رفتار ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اسے پکڑنا آسان نہیں۔

Red Billed Leiothrix لال چونچ والی چڑیا

یہ دلچسپ پرندہ اکثر پنجروں میں قید ہی دکھائی دیتا ہے اور یہ ایک مقبول ترین پالتو پرندہ ہے- اس ایک پرندے کے اوپر بہت سے خوبصورت رنگ دیکھے جاسکتے ہیں، جبکہ یہ پرندے 6 انچ تک کے سائز کے پائے جاتے ہیں۔

Red Collared Doveگلابی فاختہ

یہ دلکش پرندہ پنجاب میں دکھائی دیتا ہے، جہاں یہ اپنا موسمِ گرما گزارتا ہے، اس کے حیرت انگیز رنگوں کی وجہ سے اسے روشنی میں پکڑنا کسی حد تک دشوار ثابت ہوتا ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک حیرت انگیز پرندہ ہے۔

مونال سرخاب Monal Pheasant

یہ چمکدار رنگوں کا حامل حسین پرندہ شمالی پاکستان کے ہمالیہ سے تعلق رکھنے والے خطوں میں پایا جاتا ہے- یہ اپنے جسم پر موجود انگنت چمکدار رنگوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور اسی وجہ سے اسے تمام پرندوں میں ایک نمایاں حیثیت بھی حاصل ہے۔

Khalij Pheasant خھالجی سرخاب

یہ پرندہ بھی گزشتہ پرندے کی فیملی سے تعلق رکھتا ہے اور شمال میں ہمالیہ کی چوٹیوں پر پایا جاتا ہے، تاہم افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ خوبصورت پرندہ اب اپنے خاتمے کے قریب ہے اور ان کی تعداد بہت تھوڑی رہ گئی ہے۔

Coppersmith Barbet کوپر سمتھ

یہ پرندہ بہت بڑی تعداد میں ہمارے ملک میں پایا جاتا ہے اور اس کی پسندیدہ غذا پھل ہیں۔ اس کی ٹک ٹک کی آواز کسی حد تک پریشان کن ہوتی ہے لیکن اس کی خوبصورتی سے کسی صورت انکار ممکن نہیں۔

روڈی بطخ یا مرغاب Ruddy Shelduck

اس بطخ کا تعلق افریقہ سے ہے لیکن موسمِ سرما میں یہ ہجرت کر کے پاکستان آجاتی ہے، جہاں یہ انڈے بھی دیتی ہے۔ ہجرت کے دوران ان پرندوں کو جھنڈ کی صورت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Long-tailed Minivet لمبی دم والا پرندہ

یہ پرندہ اپنی لمبی دم کی وجہ سے مقبول ہے۔ ان پرندوں میں نر پرندہ نارنجی اور کالے رنگ کا ہوتا ہے جبکہ مادہ کا رنگ پیلا اور کالا ہوتا ہے۔