تنہائی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، رومان رئیس

March 27, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ تنہائی اختیار کرلینا اس وقت کی اہم ضرورت ہے۔

رومان رئیس نے کہا کہ مخیر افراد کورونا وائرس فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔

انہوںنے کہا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں ، سب نے مل کر لڑنا ہے۔

رومان رئیس نے کہا کہ کورونا وائرس کو ہرانے کے لیے میں بھی حکومتی فنڈ میں اپنا عطیہ دے رہا ہوں، جبکہ آپ لوگ بھی اس کار خیر میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔