کورونا کے مریضوں کا علاج کرتی نرس کی گٹار پرفارمنس

March 27, 2020

کورونا کے مریضوں کا علاج کرتی نرس کی گٹار پرفارمنس

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے جبکہ وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دنیا کے کئی ممالک لاک ڈاؤن اور دنیا بھر میں ہزاروں مریض قرنطینہ یا پھر اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

اس خطرناک وبا کے شکار مریضوں کا علاج کرتے ڈاکٹرز و نرسیں نہ صرف اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں بلکہ مریضوں کو خوش کرنے اور حوصلہ بلند کرنے کی بھرپور کوشش بھی کر رہے ہیں۔

فلوریڈا کے اسپتال میں ایک ایسی ہی نرس نے گٹار پر خوبصورت دھنیں پیش کیں اور گنگناتے ہوئے ساتھی نرسوں اور مریضوں کا حوصلہ بڑھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔