اٹلی میں کوروناوائرس کا خوف ،ہر طرف خاموشی

March 28, 2020

روم (پی پی آئی) اٹلی میں کورونا وائرس کے خوف کے باعث ہر طرف خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ اٹلی ایسا خوبصورت ملک تھا جس کی سیر سال کے کسی حصے میں کی جا سکتی تھی لیکن اپریل کا مہینہ سیاحت کے لئے موزوں سمجھا جاتا تھا کہ اس ماہ موسم معتدل ہوتا ہے اپریل میں وینس میں متعدد رنگا رنگ فیسٹول بھی منعقد ہوتے ہیں، دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے ایک وینس میں اپریل کی ابتدا دلچسپ تہوار اپریل فش سے ہوتی ہے اسی طرح ہولی ویک اور ایسٹر کے تہوار بھی اپنی انفرادیت لئے ہوتے تھے نیز اپریل کے وسط میں کلچرل ویک اور آخری ہفتے میں فیسٹا ڈی سان مارکو اور بوکولوکے میلے کا انعقاد ہوتا تھا جوسینٹ مارک سے موسوم ہے اور سب سے بڑا جشن 25 اپریل کو لبریشن ڈے کا ہوتا ہے جب اٹلی کے باشندے اپنی آزادی کی سالگرہ مناتے ہیں جو انھیں دوسری جنگ عظیم کے بعد ملی تھی لیکن اس مرتبہ یہاں ایسا کچھ نہیں ہو رہا اور کورونا وائرس کی تباہ کاری کے باعث ہرطرف خوف اور خاموشی کا راج ہے۔