کورونا کی وبا اللہ کی طرف سے ہے،محمد سعید مغل

March 28, 2020

برمنگھم (پ ر) محمد سعید مغل ایم بی ای نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا افراتفری، خوف اور دہشت میں مبتلا ہوگئی ہے۔ یہ وبااللہ تعالیٰ کی طرف سے پھیلی ہےجس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے اورخوف سے لوگ اپنے گھروں میں بیٹھ گئے ہیں۔ سعید مغل ایم بی ای نے کہا کہ میڈیا و سوشل میڈیا کے ذریعہ عوام کو اتنا ڈرایا گیا ہے کہ انسان اپنے بچوں سے بھی دور بھاگتا ہے کیونکہ ہر شخص موت سے ڈر کر سہم گیا ہے۔ اگراللہ کی زمین پر انسان اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے اصولوں، طور طریقوں پر چلے تو نہ کسی وباسے خوف نہ ہو کیونکہ اللہ کو یاد کرنے اوراپنے گناہوں کی معافی مانگنے سے بیماریاں دور اور مشکلیں حل ہوجاتی ہیں۔