امریکی اداکار مارک بلم کورونا وائرس سےہلاک ہوگئے

March 28, 2020

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تھیٹر کے اداکار مارک بلم 69 سال کی عمر میں کورونا وائرس سےہلاک ہوگئے۔ مارک بلم اپنے کیریئر میں تھیٹر کے ساتھ ساتھ کئی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے نیٹ فلکس سیریز ’یو‘ میں بھی کام کیا۔خیال رہے کہ مارک بلم کورونا وائرس کے باعث دار فانی سے کوچ کرنے والے دوسرے اداکار ہیں۔ گزشتہ ہفتے ٹونی ایورڈ یافتہ پلے رائٹ ٹرینس میک نیلے بھی81برس کی عمر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے۔