فرانس میں دوسرے ہفتے بھی مساجد میں نماز جمعہ نہیں ہوسکی

March 28, 2020

پیرس (رضا چوہدری) فرانس بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور لاک ڈاون پر عملدرآمد کی وجہ سے دوسرے ہفتے بھی مساجد میں جمعہ مبارک کی نماز ادا نہیں کی جا سکی۔ پیرس کی جامعہ مسجد، مسکے دو پاغی، سمیت کسی جگہ بھی نماز جمعہ کا اجتماع منعقد نہیں ہوا۔ حکومت کی ہدایات پر مساجد مکمل طور پر بند ہیں۔ معروف مذہبی اسکالر ڈاکڑ سید کمال حسین شاہ نے اس موقع پر لوگوں کو گھروں پر نماز زور ادا کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اس کی مکمل اجازت دیتا ہے انہوں نے اس سلسلہ میں کتاب مقدس قرآن مجید سے حوالے بھی دیئے۔