سونے کی فی تولہ قیمت میں 1160 روپے کمی

March 28, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1160روپے فی تولہ کی کمی کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 15 روپے فی تولہ ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گولڈ کی فی اونس قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 1626ڈالر فی اونس ہو گئی لیکن اس کے برعکس روپے کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 101175 روپے فی تولہ سے کم ہو کر 100015روپے ہو گئی اور 10گرام سونے کی قیمت 996روپے کی کمی سے 85ہزار 838 روپے ہو گئی۔