لیاقت نیشنل اسپتال میں کورونا وائرس سے متعلق مفت معلوماتی سروس شروع

March 28, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے لیاقت نیشنل اسپتال نے کرونا وائرس سے متعلق مکمل معلومات اور احتیاتی تدابیر کے حوالے سے پاکستان میں مفت سروس شروع کردی ہے ۔ اسپتال کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس سروس کا نام ٹیلی ہیلتھ ہے اور ہر خاص و عام اس سروس سے استفادہ کر سکتا ہے۔ اسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے کہا کہ اس وائرس کے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کے لیئے ہمارے اسپتال میں روزانہ کئی افراد یا تو فون کرتے تھے یا خود آتے تھے- معلومات حاصل کرنے والوں کی اکثریت غیر مصدقہ اطلاعات و معلومات کی وجہ سے کنفیوژن کا شکار تھی اب جبکہ حکومت کی اپیل کے بعد لوگ اپنے گھروں تک محدود ہیں، اور ان کی رسائی اسپتال یا کلینک تک نہیں ہورہی جس کی وجہ ہہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ لوگوں میں اضطراب مرید بڑھ گیا ہے جو مجموعی طور پر نفسیاتی پیچیدگیوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ ان تمام عوامل کو مد نظر رکھ کر مفت ٹیلی ہیلتھ سروس شروع کی ہے جس کے ذریعے آپ گھر بیٹھے بذریعہ فون یا ویڈیو لنک کے ذریعے متعدی امراض کے ماہر کنسلٹنٹ ڈاکٹروں سے معلومات اور مشورہ لے سکتے ہیں۔