اوپن مارکیٹ، ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ اضافہ

March 28, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں روپے پر دباؤ برقرار ہونے سے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بھی مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ کے باعث روپے پر دباؤ دیکھا گیا ایک موقع پر انٹر بینک میں ڈالر 169 روپے کی حد بھی عبور کر گیا لیکن بعد ازاں حکومتی مداخلت کے بعد روپے کی قدر میں کچھ بہتری آئی اور اختتام پر ڈالر 81 اور 94پیسے کے اضافے سے 168.19 اور 168.56 روپے پر بند ہوا دوسری جانب اگرچہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی زیادہ ڈیمانڈ نہیں ہے لیکن انٹر بینک پر آنے والے دباؤ کی وجہ سے یہاں بھی ڈالر کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت خرید 163روپے سے بڑھ کر 164 روپے اور قیمت فروخت 166روپے سے بڑھ کر 167 روپے ہو گئی۔