ڈاو یونیورسٹی میں تبادلوں اور تقرریوں کا سلسلہ جاری

March 28, 2020

کراچی( سید محمد عسکری) ملک میں ہنگامی صورتحال اور لاک ڈاؤن کے باوجو ڈاو میڈیکل یونیورسٹی میں تبادلوں اور تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے کنٹریکٹ پر تعینات اسٹنٹ منیجر سپلائی چین اسٹور کو فوری طور پر انچارج اسٹورز مقرر کردیا گیا ہے جب کہ گریڈ 18 کے آفیسر کم اسٹور انچارج اکرم اللہ صدیقی کو عہدے سے ہٹا کر شعبہ پروکیورمنٹ اوجھا کیمپس بھیج دیا گیا ہے اس کے علاوہ ان سے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا بھی اضافی چارج لے لیا گیا ہے اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس شاہد شریف نے نوٹفیکشن جاری کردیا ہے ادہر کنٹریکٹ پر تعینات ایڈیشنل میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر رستم زمان سے ایڈشنل ڈائریکٹر مین او پی ڈی ڈاو یونیورسٹی ہاسپٹل کا اضافی چارج لے کر ان کا تبادلہ بطور ایڈیشنل میڈیکل سپرٹینڈنٹ او پی ڈی اوجھا کیمپس کردیا ہے ان کی جگہ چیف اپرییٹنگ افیسر عفت ثمیر او پی ڈی اور ایمرجنسی کے انتظامی معاملات دییکھیں گی عفت ایم بی بی ایس نہیں بلکہ ایم بی اے ہیں تاہم ان کو کور دینے کے لئے اوجھا کیپس کے پروفیسر حارث علوی کو بھی روز مرہ امور کی زمہ داریاں دی گئی ہیں یہ نوٹی فکیشن رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔