یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل نہیں ہونگی

March 28, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہ ہوگا۔ ترجمان برائے پٹرولیم ڈویژن کے مطابق یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہوگا۔ پٹرول‘ ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 25مارچ والی شرح پر برقرار رکھی جائیں گی۔ لہٰذا اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے اور قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔