سرکاری حج اسکیم کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

March 28, 2020

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزارت مذہبی امور نےسرکاری حج سکیم کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ سرکاری عازمین حج اپنے بینکوں میں میڈیکل فارم 10 اپریل 2020 تک جمع کرا سکتے ہیں ۔اس سے قبل آخری تاریخ 27مار چ تھی۔ ترجمان مذہبی امور کے مطا بق میڈیکل سرٹیفیکٹ جمع کرانے میں توسیع جاری حالات کے پیش نظر کی گئی ہے۔