پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ میں اپنا دفتر بند کر دیا

March 28, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان بار کونسل نے کرونا وائرس کے پھیلائو کے خدشہ کے پیشِ نظر سپریم کورٹ میں واقع اپنا دفتر 5اپریل تک بند کرتے ہوئے اپنے عملہ کو اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کے روز پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بار کونسل کا عملہ جس جس اسٹیشن پر تعینات ہے وہیں‘ اپنے گھر پر موجود رہے اور اپنے اپنے موبائل فون آن رکھے تاکہ ہنگامی صورت میں دفتر کے ساتھ رابطہ ہوسکے۔