کینٹ ، وارڈ نمبر 2کی مساجد اورمین روڈ ز کی کلورین سے دھلائی

March 28, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے گز شتہ روز کلو رین ملے پانی سے کینٹ کے وارڈ نمبر 2کی تما م مساجد اورمین روڈ ز کو دھویا ۔ پبلک ہیلتھ آفیسر وارث بھٹی کام کی نگرانی کر رہے ہیں، اس موقع پر کینٹ بورڈ کا سینی ٹیشن کا سٹاف بھی مو جو د تھا۔کینٹ کے وارڈ نمبر 2کے مین روڈ اور مسا جد کو اور چوکو ں اور سٹر کو ں کی کلورین ملے پا نی سے دھلائی گئی ،اس موقع پرفائربر یگیڈکی گاڑیوں نے حصہ لیا ۔ کینٹ کے علاقہ میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ، دوسری جانب مختلف علاقوں میں جراثیم کش اور مچھر مار اسپرے کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے،اس دھلائی کا مقصد کورونا وائر س سے ممکنہ بچائو کو یقینی بنانا ہےکینٹ کے تما م وارڈاور تما م علاقو ں میں کلورین ملے پا نی سے دھویا جائے گا ۔