متحدہوکرکورونا کے خلاف جہاد کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر

March 28, 2020

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے ) ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق سےصوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب رضا احمدشاہ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفدمیں سردارعبدالقیوم ایڈووکیٹ،ضیاء اللہ چوہان اورعطاء الرحمن عباسی شامل تھے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرنے کہاکہ موجود ہ حالات میں پوری قوم کومتحدہوکرکورونا کے خلاف جہاد کی ضرورت ہے۔ رضا احمدشاہ نے کہاہے کہ کوروناایمرجنسی حالات میں جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکارقوم کی خدمت کے لیے حاضر ہیں ۔ رازی راولپنڈی اوررازی اسلام آباد سمیت دسیوں ہاسپٹل اورایمبولینسز بھی حکومت کوآفرکی ہیں،پنجاب سمیت پاکستان بھرمیں دیہاڑی دارمزدوروں اور لاک ڈاؤن کے باعث متاثرہونے والے خاندانوں کوراشن پیکس اور تیارکھانا ان کی دہلیزپرفراہم کررہے ہیں۔ رضا احمدشاہ نے کہاکہ راولپنڈی پولیس وانتظامی اہلکاروں کے لیے ہزاروں فیس ماسک انتظامیہ کے حوالے کررہے ہیں۔ یہ سیاست نہیں صرف خدمت کا وقت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بعض جگہوں پرفوڈ سے متعلقہ تاجروں کومشکلات اوررکاوٹوں کا سامنا ہے، انتظامیہ اوربیورکریسی آفیسرز استثنیٰ کے تحت ورکنگ کرنے والے فوڈ سے متعلقہ تاجروں کی موومنٹ اوران کی گاڑیوں کی نقل وحرکت میں رکاوٹوں کودورکرنے کیلئے کرداراداکریں،تاکہ صوبے اورملک میں خوراک کا بحران نہ پیدا ہوسکے۔