بجلی چوری کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت منظور

March 28, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ فاضل عدالت میں ملزم محمد شکیل نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ گلگشت نے بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا جبکہ وہ بے قصور ہے۔