فلورملوں کا معائنہ،کار روائی کے دوران 9افراد گرفتار

March 28, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر )محکمہ خوراک کے راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے پشاور کے مختلف فلورملوں کا معائنہ کرتے ہوئے ریکارڈ چیک کیا ‘کار روائی کے دوران 9 افرد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور فہد فلور مل کا سرکاری کوٹہ 3 دِن کے لیے معطل کرنے کی احکامات جاری کئے ،تفصیلات کے مطابق فہد فلور مل چارسدہ روڈ سرکاری گندم سے اسپیشل آٹا اور فائن آٹا تیار کر رہے تھے جو کہ بازار میں 1100 روپے تک فروخت کر رہے تھے اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے جو لسٹ جاری کیا ھے مسلسل اسکو پورا سرکاری کوٹہ دینے سے انکار کر رہے تھے جو کہ راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر نے فہد فلور مل کا سرکاری کوٹہ 3 دِن کے لیے معطل کرنے کی احکامات جاری کئے ۔اس کے علاوہ وزیراعلی کمپلینٹ سیل کو شکایات ملی تھی کہ یکہ توت لختی غاڑہ میں اٹا ور دوسری خوراک کی اشیا مہنگے داموں فروخت ہورہی ہے‘جس کے خلاف محکمہ خوراک کے ٹیم نے کار روائی کرکے 9 افرد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ۔