بین ڈنک نے آن لائن کوچنگ شروع کردی

March 28, 2020

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک ان دنوں آئسولیشن میں ہیں اور انہوں نے خود کو مصروف رکھنے کے لیے آن لائن کوچنگ شروع کردی ہے۔

بلے باز ببن ڈنک آن لائن کوچنگ کے ذریعے نوجوانوں کی رہنمائی کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آن لائن کوچنگ سے وقت بھی کٹ جاتا ہے اور دوسروں کو بھی کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، کورونا ایک عالمی وبا ہے ، ہمیں موجودہ صورت حال سے نکلنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

بین ڈنک کا پی ایس ایل کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ

بین ڈنک کا پی ایس ایل کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ

بین ڈنک نے کہا کہ ہمیں اپنی جگہ پر رہتے ہوئے ان تمام لوگوں پر اعتماد کرنا ہے جو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے کام کررہے ہیں۔