لاہور، جعلی سینی ٹائزر کی فروخت پر 2 افراد گرفتار

March 28, 2020


لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں پولیس نے جعلی سینی ٹائزر فروخت کر نے کے الزا م میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے بڑی تعداد میں جعلی سینٹی ٹائزر کی بوتلیں بھی برآمد کرلی گئیں ۔

پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن میں ملزمان احتشام گل اور عمر فاروق جعلی سینیٹائزر فروخت کررہے تھے، اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ان سے بھاری مقدار میں جعلی سینٹی ٹائزر کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں ۔

ملزمان کی نشاندی پر نواب ٹاؤن میں جعلی سینی ٹائزر کا گودام بھی پکڑا گیا ۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔