امریکا، بیروزگاری الاؤنس کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ

March 28, 2020


کورونا وائرس کے امریکی معیشت پر اثرات واضح ہونے شروع ہوگئے، بیروزگاری الاؤنس کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 32 لاکھ سے زیادہ ورکرز نے بے روزگاری مراعات کے لیے درخواستیں دی ہیں جس کی وجہ سے امریکا میں ایک دہائی سے جاری روزگار کی منڈی میں ریکارڈ نمو یکدم رُک گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بڑے امریکی شہروں میں بے روزگاری بہبود کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے ، امریکا میں بیروزگاری الاؤنس کی حالیہ درخواستوں کی تعداد ماضی کے ریکارڈ سے 5 گنا زیادہ ہیں ۔