خیبر پختونخواہ میں 231 تعلیمی ادارے قرنطینہ مراکز میں تبدیل

March 28, 2020

خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبہ میں 231 تعلیمی اداروں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کردیا ۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 231 اسکولز قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کیے گئے ہیں جن میں133 لڑکوں اور 98 لڑکیوں کے اسکول ہیں ۔

سب سے زیادہ چارسدہ میں 28 لڑکوں کے اسکولوں کو قرنطینہ سینٹر قرار دیا گیا ہے جبکہ صوابی میں 25 گرلز اسکول قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دیر لوئر میں 31 لڑکوں کے اسکول قرنطینہ کے لیے مقرر کیے گئے ہیں، مہمند میں 15 گرلز اسکول قرنطینہ کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے کے 35 اضلاع میں مختلف اسکولوں کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔