بلوچستان میں کورونا کے 133 مصدقہ کیسز

March 28, 2020

بلوچستان محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 133ہے اور اب تک 1635 مشتبہ افراد کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1227 افراد کے ٹیسٹ منفی اور 133کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیںجبکہ 275افراد کے ٹیسٹ کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں، ا س کے علاوہ 2 متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کوئٹہ، تفتان اور پشین میں 549 افراد قرنطینہ سینٹرز میں موجود ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر سمیت کوئٹہ شہر میں لاک ڈاؤن کا پانچواں روز ہے،پبلک ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے، سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھیکم ہے جبکہ مختلف علاقو ں میں کریانہ اسٹور، دودھ دہی اور گوشت کی دوکانیں، تندور کھلے ہیں۔