چین سے طبی آلات کی ایک اور کارگو فلائٹ کی کراچی آمد

March 28, 2020


چینی حکومت کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے طبی امدادی سامان لے کر تیسرا کارگو ہوائی جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق چینی کمپنی وائی ٹی او کارگو ایئر لائنز کی پرواز وائی جی 9067 نے آج دوپہر سوا بارہ بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

یہ بھی پڑھیے:پنجاب 490 کوروناکیسز کیساتھ سندھ سےآگے

3 دن کے دوران چین سے طبی امدادی سامان کی لانے والی تیسری پرواز ہے۔ طیارے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کا سامان پاکستان پہنچایا گیا ہے۔

گزشتہ روز چین کے شہر کنمنگ کے ایئرپورٹ سے میڈیکل آلات لے کر پہنچنے والی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جہاز کا استقبال کیا تھا۔