پاکستان اسٹاک: 100 انڈیکس میں 8.34 فیصد کمی

March 28, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں حالیہ کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 8 اعشاریہ 34 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے جہاں تمام کاروباری گرمیاں بند کی گئیں اس کا براہ راست اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر پڑا ہے۔

پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس نے کاروباری ہفتے کا اختتام 2 ہزار 5 سو 57 پوائنٹس کمی سے 28 ہزار 109 پر کیا ہے۔

کاروباری ہفتے میں ہندریڈ انڈیکس نے 3 ہزار 620 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا.

کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس کی کم ترین سطح 27 ہزار 46 رہی۔

کاروباری ہفتے میں مارکیٹ میں 60 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب 75 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4 سو 33 ارب روپے کم ہو کر 5 ہزار 4 سو 74 ارب روپے ہوگئی ہے۔