جیو پر آج دیکھیں، مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو، فواد چوہدری اور افضل چن (ڈمیز) آمنے سامنے

March 29, 2020

کراچی (جنگ نیوز)مبلغ دین مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں رات 10بجکر 5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ میزبان سینئر صحافی سلیم صافی ہیں۔ ٭ ”خبرناک“ میں فوادچوہدری اور ندیم افضل چن (ڈمیز) آمنے سامنے ہوں گے۔ شو کے ایک سیگمنٹ میں فواد چوہدری کو طب کا نوبل انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ (ڈمی) ندیم افضل چن کی ویڈیو بھی منظر عام پر لائی جائے گی جو دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دے گی۔ ”مضبوط اعصاب والوں کا خود کشی میں پہلا نمبر اور مکڑی کا جالا انسانی کان میں“ یہ موضوعات بھی شو کا لطف دوبالا کریں گے۔ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں ”خبرناک“ کا دلچسپ شو رات 11بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔