بھوک سے بلکتے بچوں کی ماں کی حالت دیکھ کر لوگ آبدید ہ ہو گئے

March 29, 2020

نارنگ منڈی ( این این آئی )بھوک سے بلکتے بچوں کیلئے مرغی فروش کی دکان سے باقیات اکٹھی کرنے والی ماں کی حالت دیکھ کر لوگ آبدید ہ ہو گئے ۔مرغی فروشی کی دکان سے باقیات اکٹھی کرنے والی خاتون نے پوچھنے پر نم آنکھوں سے بتایا کہ خاتون کو مزدوری نہیں مل سکی اور بچے دو روز سے بھوک سے بلک رہے ہیں جن کے لئے مجبور ہو کر یہاں آئی ہوں۔خاتون کی روداد سننے والے بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ۔ اس موقع پر لوگوں نے خاتون کی مالی امداد بھی کی ۔