پنجا ب میں کورونا کنٹرول کیلئے انفیکشس ڈیزیزز پریونشن کنٹرول آرڈیننس نافذ

March 29, 2020

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزارت قانون نے وبائی امراض سے بچاؤ اور کورونا کنٹرول کیلئے پنجاب انفیکشس ڈیزیزز پریونشن کنٹرول آرڈیننس 2020 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد یہ آرڈیننس صوبہ بھر میں نافذ العمل ہوگیا ہے۔ آرڈنینس کے تحت پنجاب کے تمام نجی و سرکاری میڈیکل سٹاف کو ذمہ داریاں مختص کی جا سکیں گی، آرڈیننس کے تحت وبائی مرض پر قابو پانے کیلئے نجی و سرکاری میڈیکل سہولیات کا کنٹرول انتظامیہ کے پاس رہے گا۔ڈپٹی کمشنرز بوقت ضرورت کسی بھی شخص کے حوالے سے احکامات جاری کرسکیں گے، پولیس ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر کسی بھی جگہ میں داخل ہو سکے گی ۔