کوروناکیسزبڑھنے پرلاہورپولیس کی متعلقہ علاقوں میں سخت پالیسیاں

March 29, 2020

لاہور(کرائم رپورٹر سے)کوروناکیسزبڑھنے پرلاہورپولیس نےمتعلقہ علاقوں میں پالیسیاںسخت کردیں۔لاہور میں بعض مقامات سے کورونا کیسز زیادہ آنے کی اطلاعات کے بعد پولیس نے ان علاقوں میں لاک ڈاون کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرانا شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل میپینگ کا کام شروع کردیا ہے اور جس علاقے سے مشتبہ یا کنفرم مریض زیادہ آرہے ہیں ان علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت کو سختی سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بعض علاقوں میں کورونا کا مرض پھیلنے کی اطلاعات پر انتظامیہ نے امامیہ کالونی،گڑھی شاہو،اقبال ٹاؤن کے بعض مقامات ،ڈیفنس کے بعض علاقوں ،اچھرہ اور تھانہ کوٹ لکھپت میں سختی کرنا شروع کر دی ہے ،تاہم اس حوالے سے پولیس کا موقف ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق پولیس لاک ڈاؤن کی پابندی کو یقینی بنائے ہوئے ہے تاہم بعض حساس علاقے ہیں جہاں زیادہ سختی کی جاتی ہے۔