ویتنامی کوریوگرافرکا کورونا ٹک ٹاک ڈانس چیلنج وائرل

March 29, 2020

ویتنامی کوریوگرافرکا کورونا ٹک ٹاک ڈانس چیلنج وائرل

ویتنامی کوریوگرافر کا کورونا ٹک ٹاک ڈانس چیلنج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

دنیا بھرمیں کورونا کے خلاف لڑائی میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کا کردار جہاں عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے وہیں سوشل میڈیا پر بھی مختلف انداز میں عوامی آگاہی کا سلسلہ جاری ہے۔

ویتنامی کوریوگرافر کوانگ ڈینگ کی کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ڈانس چیلنج کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وائرس سے بچاؤ کے طریقے بتائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور لوگ اِس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر رہے ہیں۔