کراچی، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا شہر کادورہ

March 29, 2020

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کراچی شہر کا دورہ

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر کراچی میں لاک ڈاؤن کا آج ساتواں روز ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی جانب سے شہر کا دورہ کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے شہر کے دورے کے دوران کہنا تھا کہ مختلف مقامات پر تعینات اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے نکلا ہوں اور اہلکاروں کو شہریوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کی ہدایت کی ہے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ اچھی کارکردگی پر اہلکاروں کو نقد انعامات بھی دیئے ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر اب تک 350 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنےوالے دیگر اداروں کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کی ہے جبکہ شہر کے دورے کے دوران ایڈیشنل آئی جی نے فیلڈ میں فاصلہ رکھنے کا عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھایا۔