وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس

March 29, 2020

وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں کورونا وائرس سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس وفاقی وزراء میں سے شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، علی امین گنڈا پور، حماد اظہر، وزیراعلیٰ عثمان بزدار و دیگر شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے شارٹ ٹرم، مڈ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس سے متعلق قومی پلان کی منظوری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ۔