حکومت نے اتفاق رائے کی اپوزیشن کی کوشش سبوتاژ کردی، سراج الحق

March 29, 2020

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور نوجوان عزم کریں کہ کسی کو بھوکا اور بغیر علاج نہیں رہنے دینگے، یہ وقت تعصب اور نفرت کا نہیں آپس میں جڑنے اور متحد ہونے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض تھا کہ متفقہ قومی لائحہ عمل تشکیل دیتی، قومی اتفاق رائے سے متفقہ بیانیہ ترتیب دینے کی بھی ضرورت تھی۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے کوشش کی تھی مگر حکومت نے اسے سبوتاژ کردیا، ہم ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت اب تک ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو حفاظتی سامان نہیں دے سکی ہے۔