فلسطین کا عالمی یوم الارض سوشل میڈیا مہم کے ذریے منایا جائے گا، فلسطین فاؤنڈیشن

March 30, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ30مارچ کو فلسطین کا عالمی یوم الارض سوشل میڈیا مہم کے ذریعہ منایا جائے گا،مہم میں پاکستان کی سیاسی ومذہبی شخصیات سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے کارکنوں کے ویڈیو پیغامات ریکارڈ کئے جائیں گے جن کو فیس بک صفحات کے ذریعہ نشر کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے اور کرونا کے باعث اجتماعی پروگرام نہ ہونے کے باعث سوشل میڈیا کے ذریعہ فلسطینیوں کی آواز بلند کرنا ہے،فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے،عالمی برادری فلسطینیوں کے حق واپسی کو مسترد نہیں کر سکتی۔