بلدیہ کورنگی کے تحت جراثیم کش اسپرے

March 30, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر کورونا وائرس حفاظتی اقدامات کے حوالے سے شاہ فیصل کالونی کے تمام یونین کمیٹیز میں مساجد و امام بارگاہوں ،تجارتی مراکز،گلیوں اور محلوں میں جراثیم کش اور کلورین واٹر اسپرے کیا گیا،سیدنیئر رضا نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران بلدیہ کورنگی ضلعی حدود میں بلاتعطل بلدیاتی سرگرمیاں جاری رکھ کر عوام کو سہولتیں پہنچا رہی ہے،انہوں نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ وہ تمام علاقوں میں صفائی وستھرائی کے عمل کو جاری رکھ کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں۔