موٹر سائیکل لفٹرز سمیت 6 ملزمان گرفتار،اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد

March 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل لفٹرز سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق سرسید پولیس نے پولیس اہلکار کے قتل اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا،پویس کے مطابق ملزم شمروزنے ناگن چورنگی پر 19 مارچ کوگھر کے باہر دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیڈ کانسٹبل جعفر حسین کو اس وقت گولیاں ماری تھیں جب ملزمان ایک فوڈ کمپنی کے ڈلیوری لڑکے کو لوٹ رہے تھے اور مقتول ہیڈ کانسٹبل نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تھی، جبکہ ملزم کے 2 ساتھی اقبال اورریحان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں، ملزم شمروز نے پولیس اہلکار کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے، جبکہ ملزم کے ہمراہ پکڑے جانے والے عادل اور دانش بھی عادی جرائم پیشہ ہیں ، پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3پستول چھینے ہوئے7 موبائل فون اور 16 ہزار روپے ،تیموریہ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے،علاوہ ازیں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نیو کراچی کی ٹیم نے دو موٹر سائیکل لفٹرز سعید خان اور رمیض کو گرفتار کر کے بلال کالونی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی،پولیس کے مطابق ملزمان منشیات کے عادی بھی ہیں،اے وی ایل سی ملیر نے موٹر سائیکل لفٹر اللہ بخش کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سےشاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل اور پستول برآمد کر لیا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔