عوامی کالونی،جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے نوجوان جاں بحق

March 30, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی کالونی سیکٹر 19سے ایک شخص کی خون میں لت پت لاش جناح اسپتال لائی گئی جہاں اسکی شناخت 25 سالہ وقار ولد ذرداد کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق متوفی کا اپنے محلے میں جھگڑا ہوا اور اس دوران ساجد درانی نامی ملزم نے اسے چھری کے وار کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا جس کی تلاش شروع کر دی ہے۔