ایم کیو ایم کا خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے کیمپس لگانے کا فیصلہ

March 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کا خون کے عطیات جمع کرنے لئے کیمپس لگانے کا فیصلہ ،ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے لاک ڈائون کے سبب کراچی کے مختلف بلڈ بینکس میں خون کے اسٹاک کی کمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے بلڈ بینک خون کی بیماریوں مبتلا بچوں اور افراد کو نہ صرف خون فراہم کرتے ہیں بلکہ ہنگامی صورتحال میں بھی زخمیوں اور متاثرہ افراد کو خون فراہم کرتے ہیں ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ ان اداروں کو خون کے عطیات دیں تاکہ انسانی خدمت کا یہ کام جاری رہ سکے۔علاوہ ازیں ایم کیوایم پاکستان نے شہر کراچی کے بڑے ہسپتالوں اورایسے مراکز جہاں تھلیسیمیا ہموفیلیا اور لکیمیا سمیت امراض خون کا علاج ہوتا ہے انکو رابطے میں لے کر خدمت خلق فائونڈیشن کے زیر اہتمام کراچی میں خون کے عطیات جمع کرنے لئے کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا ہے اسکے ساتھ ساتھ ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان اور ذمہ داران بھی خون کے عطیات جمع کرنے کے عمل میں بھرپور طریقے سے شامل رہیں گے۔