میڈیکل ویزا پر بھارت جانیوالے 5 پاکستانی لاہور پہنچ گئے بارڈر خصوصی طور پر کھولا گیا

March 30, 2020

لاہور(خالد محمود خالد)میڈیکل ویزوں پر بھارت جانے والے پانچ پاکستانی گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے۔ ان کے لئے پاک بھارت بارڈر کو خصوصی طور پر کھولا گیا ۔اس سلسلے میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھرپور کردار ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے نگہت مختار جگر کے ٹرانسپلانٹ کے لیے دو ماہ قبل اپنے عزیزوںچوہدری محمداشفاق، یاسرمختار، محمدخالد(ڈونر) اور چوہدری محمد آصف کے ہمراہ بھارت گئے تھے جہاں کئی روز تک بھارتی شہرنوئیڈا کے ایک ہسپتال میں داخل رہے تاہم بعض وجوہات کی بنا پرڈاکٹروں نے ٹرانسپلانٹ کرنے سے معذرت کرلی جس کے بعدان افراد کوواپس لوٹنا پڑا ہے۔۔