تھرپاکر، خاتون میں کانگو وائرس ہونے کی تصدیق

March 30, 2020

اسلام کوٹ(رپورٹ عبدالغنی بجیر)تھرپاکر ،خاتون کو کانگو وائرس ہونے کی تصدیق۔گھر کو اسپرے کر کے سیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھر کی تحصیل ڈاہلی کے گائوں عیدانی میں 45سالہ خاتون نعیمت زوجہ خیر محمد راہموں کو کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔خاتون کراچی کی جناح اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں پر نجی لیبارٹری کی ٹیسٹ ذریعے کانگو وائرس ہونے کی تصدیق کی گئی۔