وکلابرادری عملی طورپرکوروناسے بچائو کی تدابیراپنائے،راجہ عمران حیدر

March 30, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)وکلابرادری عملی طورپر کروناسے بچائو کی تدابیراپنائیں۔پیپلز لائرز فورم کے سیکرٹری فنانس راجہ عمران حیدرایڈووکیٹ نے وکلا برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔عملی طورپراگرکروناوائرس سے بچائو کی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو یہ خطرناک ہوگا۔عمران حیدرایڈووکیٹ نےکہا کہ وائرس سے بچنے کیلئے عملی احتیاط ضروری ہے۔ عملی احتیاطی اقدامات سے کروناوائرس سے ہم بچ سکتے ہیں، عدالتوںمیں رش کم کیا جائے اورایسے کیسز سماعت کیلئے مقرر نہ کیے جائیں جوضروری نہیں۔