سی ڈی اے کے 14افسروں کی خدمات ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کے سپرد

March 30, 2020

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے کرونا وائرس کے انساد کی مہم کے سلسلے میں سی ڈی اے کے 14افسروں کی خدمات عارضی طور پر ایم سی آئی کے ہیلتھ سروسز ڈ ائریکٹوریٹ کے سپرد کر دیں ۔ ڈائریکٹر ایچ آر سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطا بق ایڈمن افسر وحید احمد قاضی ، ایڈمن افسر عبید اللہ ، ایڈمن افسر ضیا ء ا لحسن ، پی ایس عمران بلوچ، ٹورزم افسر ظفر حیات، سسٹم اپریٹر محمد الطاف ، شماریات اسسٹنٹ شعیب خان ، ڈویژنل اکائونٹس افسر عارف اللہ ، ڈویژنل اکا ئونٹس افسر سید عقیل رضا ، ڈویژنل اکا ئونٹس افسر سکندرخضر عبا سی ، ڈی ای او ذولفقار علی شاہ اور ڈی ای او غضنفر شامل ہیں ۔