قرنطینہ میں 14دن کا قیام کوئی بڑی قربانی نہیں،علامہ اقتدار حسین نقوی

March 30, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)مجلس وحدت المسلمین جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری علامہ اقتدار حسین نقوی نےقرنطینہ میں مقیم زائرین سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں،قرنطینہ کا مقصد زائرین، انکی فیملیز اور معاشرے کو وباء سے محفوظ بنانا ہے۔اقتدار حسین نقوی نے مزیدکہا کہ قرنطینہ میں 14 دن کا قیام کوئی بڑی قربانی نہیں،ہم کورونا بارےوزیر اعظم عمران خان اور عثمان بزدار کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔