کورونا سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کا کردار مثالی بن چکا،نویدعامر جیوا

March 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے ایم این اے نوید عامر جیوا نےکہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کا کردار مثالی بن چکا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری موجودہ صورتحال میں ایک زیرک سیاستدان کا رول ادا کر رہے ہیں وزیراعظم کو نیم دلی کی کیفیت سے نکل کر سخت فیصلے کرنے ہونگے مکمل لاک ڈاون ہی وائرس نے نبٹنے کا واحد حل ہے۔