وائرس کے بہانے شعائر اسلام پرقدغن لگائی جارہی ہے،جے یو آئی

March 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءاسلام ملتان سٹی کے امیر مولاناحبیب الرحمان اکبر، جنرل سیکرٹری زاہدمقصوداحمدقریشی، قاری محمداسلم، مفتی عامر محمود، مولاناعطاءالرحمان، مولانامعاویہ سیال، مولاناناصر موہانی، قاری عبدالکریم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وائرس کے بہانہ سے مسجد، شعائر اسلام، اسلامی تعلیمات پرقدغن لگائی جارہی ہے،مساجد کے اماموں کو گرفتار کیا جارہا ہے لیکن ایران بارڈر کے ذریعے کورونا متاثرین کو پاکستان میں داخل کرانے والوں کو کب گرفتار کیا جائیگا۔