جماعت اسلامی کی جانب سے پیرا میڈیکل سٹاف میں سامان تقسیم

March 30, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ہر طبقہ کے لیے فکر مند اور پریشان ہے ایک طرف ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف بغیر حفاظتی سامان کے میدان میں عملی جنگ لڑ رہا ہے اور دوسری طرف لاک ڈاؤن کے سبب غریب طبقہ پریشان ہے جماعت اسلامی سب کا خیال رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے راشن اوراور پیرا میڈیکل اسٹاف میں سامان کی تقسیم موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خواجہ سراء، خاک روب، اقلیتی آبادیوں میں آج سے راشن کی تقسیم کا آغاز ہوگا۔