چوری ڈکیتی کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے اور موٹرسائیکلز سے محروم

March 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری قیمتی سامان اور لاکھوں روپے، موٹرسائیکلز سے محروم ہو گئے۔جلالپور کے علاقہ میں نامعلوم افراد تاج مائی کے گھر سےسا مان ‘ تھانہ جلیل آباد، ولایت آباد میں نا معلوم افراد علی رحمٰن کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی ‘قطب پور میں واقع فیکٹری سے قمر عباس کا لائسنسی پسٹل ‘تھانہ صدر کے علاقہ پل واصل پر یوٹیلیٹی سٹور سے نا معلوم افراد فیضان اور دیگر دو افراد سے مو بائل فون چھین کر لے گئے۔مو ضع پنجانی سے عامر کی بھینس ‘چونگی نمبر 14سے خلیل کا موبائل فون‘مجاہد کالونی سے فہیم اور خواجہ کالونی سے سہیل کے موٹرسائیکل چوری ہو گئے۔ریٹائرڈ کانسٹیبل خالد بنوں جا رہا تھاکہ نانڈلہ چوک پر تین نامعلوم مسلح افراد نے 20 ہزار رو پے نقدی چھین لی۔